• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیب نے آصف زرداری سے نیو یارک پراپرٹی کیس میں کل تک جواب طلب کر لیا

Jul 15, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیب راولپنڈی نے نیو یارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے کل تک جواب طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے سابق صدر کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ سوالنامے کا تفصیلی جواب 16 جولائی کو جمع کرائیں ۔ نیب کی جانب سے تفصیلی جواب انویسٹی گیشن ونگ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔
واضح رہے کہ نیب نے پہلے آصف علی زرداری سے 24 جون کو جواب مانگا تھا۔
ادھر سندھ بینک کرپشن ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ، جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی ، شریک ملزمان کی عدم پیشی کے باعث آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ ملزم بلال شیخ عبدالغنی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تمام ملزمان کو سات دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔