ممبئی(نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار ’وکی کوشل‘ کے درمیان معاشقے کی خبریں تو اکثر آتی رہتی ہیں تاہم اس مرتبہ اداکارہ کا شادی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔جب ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ہر انسان کے خیالات مختلف ہوتے ہیں لیکن جس گھرانے سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں شادی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔کترینہ کیف نے کہا کہ ہمارے ہاں شوہر اور بچوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، میرا بھی خواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کروں۔
پیار کے حوالے سے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ پیار اور محبت مل جانا قسمت کی بات ہے، کوئی اسے آسانی سے پالیتا ہے اور کسی کو یہ میسر نہیں آتا۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے پیار کو ذاتی زندگی تک محدود رکھیں گی۔وکی کوشل سے قبل کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے درمیان اچھے تعلقات تھے لیکن دونوں کیوں الگ ہوئے اس بارے میں تو کترینہ ہی بتا سکتی ہیں۔اداکارہ آج کل وکی کوشل کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں جب کہ دوسری طرف رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے۔
اداکارہ کترینہ کیف کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا
