• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو فلیکس پر جاری

Jul 15, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی اسقاط حمل جیسے اہم ترین موضوع پربنائی گئی ویب سیریز ’دائی ‘ کا پرومو اردو فلیکس پر جاری کردیا گیا ۔پرومو میں دکھا یا گیا ہے کہ اداکارہ فریحہ الطاف دائی (باجی )کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔دائی غیر قانونی طریقے سے اسقاط حمل کی ماہر ہے اور وہ ایک بے رحم عورت ہے جو کہ تکلیف دہ طریقے سے یہ غیر قانونی دھندہ کرتی ہے اور اس عمل کے دوران اس پر قتل کا الزام بھی ہوتا ہے ۔ویب سیریز کو کرائم تھرلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں آنے والا سین توجہ کو اپنی جانب مبذول کرتا ہے ۔
دائی کے ایگزیکٹوپروڈیوسر فرحان گوہر ،پرڈیوسر نعمان خان ،ڈائریکٹر فرخ فیاض اور مصنف سید محمد احمد ہیں جبکہ کاسٹ میں فریحہ الطاف ،سہیل سمیر، سبحان اعوان ،نمرہ شاہد ،اسفند یار ،محسن اعجاز ،زارا اور راجا شاہد شامل ہیں۔یہ ویب سریز جلد ہی اردو فلیکس پردکھائی جائے گی جو کہ ایپل ایپ سٹور،گوگل پلے ،روکو ٹی وی اور انڈرائیڈ ٹی وی پر دستیاب ہے ۔