ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس)یارک پولیس کی کامیاب کاروائی،چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سرقہ شدہ بکرا برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او یارک رفیق خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ بکرا جس کی مالیت 20 سے 22 ہزار تھی کو آمد کر لیا۔
ایس ایچ او نے ملزم محمد عارف ولد عطاءاللہ قوم مروت سکنہ ضلع لکی مروت کو بدوران ناکہ بندی مشکوک حالت میں حراست میں لیا گیا،جس کے بعد ملزم مذکورہ سے ایک سفید رنگ کا بکرا جس کی مالیت 20 سے 22 ہزار تھی بر آمد کر لیا گیا جو کہ سرقہ شدہ تھا،ایس ایچ او یارک نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یارک پولیس کی کامیاب کاروائی،چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سرقہ شدہ بکرا برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج
