ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)سپیشل ایجوکیشن سنٹرز خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کا جانی چاہئے۔ گورنر پنجاب کی سرکٹ ھاؤس میں سٹی پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں بات چیت۔ ملاقات میں کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی بھی موجود تھے۔ وفد نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو درپیش مشکلات سے گورنر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے ان مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں چیئرمین عرفان بشیرچوہدری ۔صدر حاجی وقار یعقوب۔ وائس چیئرمین میاں عبدالغفور۔ وائس چیئر مین ڈاکٹر عظمی چوہدری۔ سینئر نائب صدر رانا غلام حیدر جنرل سیکرٹری حیدر سید ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خاورعلی چوہدری انفارمیشن سیکرٹری شفقت اللّٰہ۔میاں وقاص افضل۔چوہدری علی اعجاز۔قنذیل۔انعم بھٹی۔ملک فہد سمیت عہدیداران کی کثیر تعداد نے شامل تھی۔