• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“پاکستان نے افغان ایئر فورس اور آرمی کو طالبان کے خلاف کارروائی سے روک دیا” افغانستان کے نائب صدر کا بڑا دعویٰ

Jul 16, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے فرسٹ وائس پریزیڈنٹ امراللہ صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے کابل انتظامیہ کو سپن بولدک میں طالبان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں امر اللہ صالح نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے افغان آرمی اور افغان ایئر فورس کو آفیشل وارننگ دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے سپن بولدک کے علاقے میں طالبان کے خلاف کارروائی کی تو پاک فضائیہ انہیں بھرپور جواب دے گی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاک فضائیہ افغانستان کے بعض علاقوں میں طالبان کو فضائی مدد فراہم کر رہی ہے۔
امراللہ صالح نے پاکستان پر طالبان کی حمایت کے الزامات تو عائد کیے ہیں تاہم انہوں نے اپنے ان الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے دی گئی مبینہ وارننگ کو آفیشل قرار دیا ہے لیکن اس حوالے سے جاری ہونے والا کوئی پیغام، خط یا نوٹیفکیشن بھی شیئر نہیں کیا۔ ان کی اس پوسٹ کے جواب میں متعدد صارفین نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ الزامات کے ثبوت کہاں ہیں؟