• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او کی کھلی کچہری شہریوں میں دوریاں ختم کرانے اور معاشرتی امن بحال کرنے میں مددگار ثابت

Jul 16, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او کی کھلی کچہری شہریوں میں دوریاں ختم کرانے اور معاشرتی امن بحال کرنے میں مددگار ثابت ، بزرگ شہری کی ڈی پی او کی کھلی کچہری میں بیٹے کے تشدد اور رقم ہتھیانے کی شکایت، ڈی پی او کا ایس ایچ او تھانہ مسافر خانہ کو فوری قانونی کارروائی کا حکم، بیٹے نے باپ سے ہاتھ جوڑتے ہوئے معافی کی اپیل کی جس پر بزرگ شہری نے معاف کر دیا، شہری کا ڈی پی او اور بہاولپور پولیس کو خراج تحسین۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کی روزانہ کی بنیادپر لگنے والی کھلی کچہری میں شہریوں کی داد رسی اور مسائل کے حل ہونے کی خبر سن کر بزرگ شہری ڈی پی او آفس پہنچ گیا، بزرگ شہری محمد بخش نے ڈی پی او کو اپنا مسئلہ بتلایا کہ میرے بیٹے محمد ندیم نے تشدد کر کے رقم ہتھیالی ہے، قانونی کارروائی و داد رسی کی جائے، بزرگ شہری کے سامنے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ مسافر خانہ کو آن کال لے کر فوری قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایچ او تھانہ مسافر خانہ نے شہری محمد بخش کے سامنے اس کے بیٹے محمد ندیم کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ غلط قدم اٹھانے پر محمد ندیم نے سب کے سامنے اپنے باپ سے معافی کی اپیل کی اور اپنے کئیے پر شرمندہ ہوا۔جس پر شہری محمد بخش نے اپنے بیٹے کو معاف کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مسافر خانہ کو اس کے بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی پی او بہاول پور اور پولیس کا شکریہ ادا کیا، معاملہ حل ہونے پر ایس ایچ او نے واپسی رپورٹ دفتر بھجوائی، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کو ہر صورت انصاف مہیا اورجان ومال کا تحفظ کرنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ کھلی کچہری کی وساطت سے شہریوں میں دوریاں ختم اور معاشرتی امن بحال ہو رہا ہے جو کہ میرے لیے باعث مسرت ہے اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے شہریوں کی داد رسی و مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے بہاولپور کو پرامن بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔