بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) تھانہ ڈیراور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج، اسلحہ کے ذریعے خوف ہراس و نمائش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ایسے عناصر اپنے آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پائیں گے، ڈی پی او محمد فیصل کامران
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” اسلحہ سے پاک معاشرہ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ کے نتیجہ میں تھانہ ڈیراور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 14 ملزمان سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان میں محمد نواز، اسامہ، عاشر مجاہد، حمزہ نذیر، زمن امیر، سہیل اسد، غلام دستگیر، مقصود احمد، محمد برہان، عبدالروف، عثمان علی، اصغر علی، عمر دراز اور ابرار حسین شامل ہیں، بضمن تفتیش ملزمان سے 09 پسٹلز 30 بور، 04 رائفلیں 44 بور اور 01 بندوق 12 بور کے علاوہ درجنوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں، ڈیراور پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کہا کہ اسلحہ کے ذریعے خوف ہراس و نمائش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی ایسے عناصر اپنے آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پائیں گے، ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ ڈیراور محمد عمران اور ان کی ٹیم کو بہترین پرفارمنس پر شاباش دی۔