• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں کونسا پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کرے گا؟ کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا

Jul 17, 2021

نوٹنگھم(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کے خلاف آج ہونے والے ٹی 20 میچ میں اعظم خان اپنا ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے اس حوالے آفیشل فیس بک پیچ پر اعلان کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق اعظم خان ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 93 ویں کھلاڑی ہیں۔اعظم خان ہارڈ ہٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ اور کیربیئن لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔اعظم خان پاکستان کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے ہیں۔