صنعا(نمائندہ خصوصی) یمن کی سرکاری فوج نے گزشتہ روز مارب گورنری کے جنوبی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے حوثی باغٖیوں سے کئی اہم علاقے چھڑا لئے۔
یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں زبردست لڑائی ہوئی جس کے بعد باغی پسپا ہو گئے اور فوج نے کئی اہم علاقوں پر قبضہ حاصل کرلیا، فوج کی پیش قدمی کے دوران حوثی باغی جنوب مغربی ڈاریکٹوریٹ بحید آل احمد اور المشیریف کے اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرا لیے۔
یمنی فوج کے ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران دسیوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے لیے یمنی فوج کو عرب اتحادی فوج کی طرف سے بھی بھرپور معاونت حاصل رہی اور اتحادی فوج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔۔
یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے قبضے سے اہم علاقے چھڑا لئے
