• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

Jul 18, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز کا 11 روزہ تربیتی کیمپ ہفتے کو نیشنل سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا۔
بائیو سیکیور ببل میں این سی اے کے ہیڈ آف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کیمپ میں مدعو تمام گیارہ ٹیسٹ کرکٹرز بشمول عابد علی، اظہرعلی، فواد عالم، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہ نواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ چھ اضافی کھلاڑی عاکف جاوید، عرفان اللہ شاہ، میر حمزہ، محمد حسن، محمد عمر اور سیف اللہ بنگش بھی کیمپ کا حصہ بنے۔ٹیسٹ سکواڈ کے یہ کھلاڑی 26جولائی کو لاہور سے روانہ ہونگے۔