اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد سے تحریک انصاف کی سینیٹر محترمہ فوزیہ ارشد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آر آئی یو جے کی طرف سے کھیلوں سے گرائونڈ سجانے کو قومی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک کے گرائونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر آئی یو جے اور لفٹ این جی او کو مابین دوستانہ کرکٹ میچ کے بعد کھلاڈیوں میں انعامات کی تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔دوستانہ میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس RIUJ کی ٹیم کو لفٹ کی ٹیم نے شکست دے دی۔ ۔ ۔او جی ڈی سی ایل سپورٹس بورڈ کے صدر سید افتخار ایم رضوی۔تحریک اسلام آباد کے چیئرمین راشد ملک اور لفٹ کی سی ایل او عاصمہ ملک سمیت ڈائریکٹر ابو ظفر نے بھی مہمانان گرامی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد اور جنرل سیکرٹری محمد صدیق انظر نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔آر آئی یو جے کرکٹ الیون کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا اعلان کیا اور مقررہ 15 اوور میں97 رن سکور کئے لف کرکٹ ٹیم نے ایک اوور قبل ہی سکور مکمل کر لیا مین آف دی میچ لفٹ کے کھلاڑی قرار پائے رنر آپ ٹرافی آر آئی یو جے ٹیم کے کپتان چوہدری اظہر شریف نے وصول کی جبکہ ونر ٹرافی لفٹ ٹیم کے کپتان نے وصول کی ۔اس موقع پر سید آفتخار رضوی نے او جی ڈی سی ایل سپورٹس بورڈ کی طرف سے آر آئی یو جے کو 2 مکمل کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
سید یسین ہاشمی نے بہترین کمپئرنگ کی۔سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئے۔میچ کے بعد مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی
فوزیہ ارشد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آر آئی یو جے کی طرف سے کھیلوں سے گرائونڈ سجانے کو قومی خدمت قرار دیا
