• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بال کٹواوں یا بڑھنے دوں ؟ مہوش حیات نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

Jul 19, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات اپنے بالوں کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے ایک پیغام میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں سے اپنے بالوں کے حوالے مشورہ مانگ لیا ۔
اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور میں تھوڑی الجھن میں ہوں۔ کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر ہیر کٹ کروا کر بال چھوٹے کروا لوں ؟ اس فیصلے میں میری مدد کریں۔
ڈی جی خان ، ہو لناک ٹریفک حادثے میں 28افراد جاں بحق ، متعد د زخمی، ہلاکتیں مزید بڑھنے کا خدشہ
اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ نئی تصویر بھی شیئر کی۔
اداکارہ کے پیغام پر بعض صارفین نے چھوٹے بال اور کچھ نے لمبے بال رکھنے کا مشورہ دیاجبکہ بعض نے تو یہ بھی کہا کہ آپ پر ہر طرح کے بال اچھے لگتے ہیں۔