• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شدید بیماری کی حالت میں عمر شریف کو اپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا پڑ گیا، وجہ جان کر یقین نہ آئے

Jul 20, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف نے اپارٹمنٹ کی فروخت رکوانے کیلئے تیسری بیوی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ خیال رہے کہ عمر شریف شدید علیل ہیں اور انہیں عدالت بھی وہیل چیئر پر لایا گیا۔
عمر شریف کے وکیل نے جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ کے روبرو موقف اپنایا کہ کامیڈین نے 2016 میں بینک سے قرض لے کر اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ وہ شدید علیل ہیں اور انہیں بھولنے کی بیماری ہے، ان کی تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں انہیں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرالیا۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کو خطرہ ہے کہ ان کی تیسری اہلیہ 11 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ فروخت کرنا چاہتی ہیں لہٰذا عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے عمر شریف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔