کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں ملزم نے پڑوسی کی سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قائد کےرہائشی کی 7 سالہ بیٹی کو ہمسائے قادر نامی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بچی کو میڈیکل کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی سے زیادتی کئے جانے کی تصدیق کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم قادر واقعے ک بعد فرار ہو گیا ہے ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھاپے مارے جا رہے ہٰیں ، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
کوئٹہ میں پڑوسی نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
