• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پریس کلب بہاولپور کے تناذعات دونوں فریقین کے درمیان خوش اسلوبی سے حل کر لیے گئے۔

Jul 19, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پریس کلب بہاولپور کے تناذعات دونوں فریقین کے درمیان خوش اسلوبی سے حل کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2021 کے حوالے سے متواتر سات ماہ سے چلے آ رھے تناذعات دونوں فریقین باہمی رضامندی سے ایک معاہدے کے تابع حل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ معاہدے کے مطابق بہاولپور پریس کلب کی ووٹر لسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔جبکہ تین سرکاری ملازمین کے نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہونگے۔اسی طرح پریس کلب کے حوالے سے عدالتوں می دائر مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔معاہدے کی کاپی بمعہ سٹام ڈی سی بہاولپور کو ھائیکورٹ کی ڈائرکشن پر فیصلہ کرنے کے لیے جمع کروا دی گئی ۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار اختر عباسی۔صدر پریس کلب ھمایوں گلزار۔جنرل سیکریٹری پریس کلب چوہدری سلیم۔جنید نذیر۔میاں عزیز۔شاہد بلوچ اور جلال الدین بھٹی موجود تھے ۔اس حوالے سے وکال برادری ممبران پریس کلب اور سول سوسائٹی نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس صلح کو خوش آئند قرار دیا۔