• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے حکم پر گزشتہ سے پیوستہ شب پولیس کاجنرل ہولڈ اپ، ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاول پور پولیس کا قانون شکن عناصر کیخلاف بھرپور ایکشن

Jul 19, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے حکم پر گزشتہ سے پیوستہ شب پولیس کاجنرل ہولڈ اپ، ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاول پور پولیس کا قانون شکن عناصر کیخلاف بھرپور ایکشن ،16 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت 20 مجرمان اشتہاری و منشیات فروشوں گرفتار، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج، عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت خاطر ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں، بہاولپور پولیس دن رات الرٹ رہ کر ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔ تاکہ شہری چین کی نیند سو سکیں ،ڈی پی او

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاول پورپولیس نے گذشتہ سے پیوستہ رات 09 بجے سے رات 11 بجے تک ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹس نے اہم مقامات پر ناکہ بندی بسلسلہ جنرل ہولڈاپ کا انعقاد کیا، پولیس نے قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن اور اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے متعدد مجرمان اشتہاری، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو جیل پہنچایا، دوران جنرل ہولڈ اپ”B” کیٹگری 20 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی اسلحہ کے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے11پسٹلز 30 بور، 03 بندوق 12 بور،ریوالور اور رپیٹر12 بور کے علاوہ کثیر تعداد میں گولیاں بھی برآمد کرلیں، شراب فروشی کے 07 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 320 لیٹر شراب،80 لیٹر کچی شراب اور01 چالوبھٹی و کشید آلات شراب جبکہ منشیات کے 03 ملزمان کو گرفتار کرکے 1050 گرام افیون اور 740 گرام چرس برآمد کرلی،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلیے، دوران جنرل ہولڈ اپ مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ و وہیکلز کی بھی چیکنگ کی گئی،عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت خاطر ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں، بہاولپور پولیس دن رات الرٹ رہ کر ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔ تاکہ شہری چین کی نیند سو سکیں، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران مختلف مقامات کی چیکنگ دوران کیا،