• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری عوامی خدمت کے سفر میں پیش پیش

Jul 19, 2021

بہاولپور(نوید اقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری عوامی خدمت کے سفر میں پیش پیش، شہری کی درخواست پر قبضہ کے معاملہ 3 گھنٹے میں حل،شہری کا بہاولپور پولیس کو خراج تحسین،کسی کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی برداشت نہیں،بہاولپور کو علاقہ غیر نہیں بننے دوں گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈور پالیسی اور فوری ریلیف کے احکامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے عوامی مسائل کے فوری حل اور ریلیف کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہری محمد ایاز نے درخواست دی کہ کچھ شر پسند عناصر نے میری دوکان پر قبضہ کیا ہوا ہے، جس کا فیصلہ بھی عدالت سے میرے حق میں ہو چکا ہے،جس پر ڈی پی او نے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو کال کرتے ہوئے شہری کے سامنے حکم دیا کہ اس معاملے کو فوری حل کرنے کے بعد قبضہ لیکر ان کے حوالے کریں اور واپسی رپورٹ کریں، جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز نے اپنی ٹیم اور عدالتی اہلکاروں کے ہمراہ ایکشن لیتے ہوئے تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے کمرشل پراپرٹی شہری کے حوالے کی۔ جس پر شہری محمد ایاز ڈی پی او بہاولپور کا شکریہ ادا کرنے ڈی پی او آفس پہنچ گیا۔ بہاولپور پولیس کو دعائیں دیں اور آبدیدہ ہوتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری جمع پونجی صرف یہی تھی جس وجہ سے میں انتہائی پریشان تھا، بہاولپور پولیس نے میرے لیے ایک مسیحا کا کردرا نبھایا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے کہا آپ کا مسئلہ حل کرنا میری ذمہ داری تھی جس پر پولیس نے ایکشن لیا یہ بات میرے لیے باعث اطمینان اور باعث فخر ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی برداشت نہیں۔ بہاولپور کو علاقہ غیر نہیں بننے دوں گا۔