• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹر ہیڈکوارٹرملک نذرفریدڈھکو اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے عیدالاضحی کے سلسلہ میں لاری اڈہ اسٹینڈ پر ڈرائیوروں،کنڈیکٹروں اورمسافروں کوٹریفک قوانین وروڈسیفٹی کے متعلق ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کی

Jul 19, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد کاشف اسلم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں انسپکٹر ہیڈکوارٹرملک نذرفریدڈھکو اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے عیدالاضحی کے سلسلہ میں لاری اڈہ اسٹینڈ پر ڈرائیوروں،کنڈیکٹروں اورمسافروں کوٹریفک قوانین وروڈسیفٹی کے متعلق ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی طرف سے جنرل بس اسٹینڈ پر اڈا مالکان اور ڈرائیورز حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ عید کے موقع پر ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائے اور مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے سے سختی سے منع کیا خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرائیورز حضرات کو یہ ہدایت کی گئی کہ آپ منظورشدہ بس سٹینڈ کے علاوہ کسی دیگرجگہ رانگ پارکنگ کرکے قانون کی خلاف ورزی مت کریں۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی مت چلائیں اور یہ عمل قانوناً بھی جرم ہے۔ڈرائیونگ کرتے وقت گاڑی کے مکمل کاغذات اپنے پاس رکھیں۔خود کو فزیکلی اور گاڑی کو مکمل مکینکلی فٹنس کے ساتھ چلائیں اوورسپیڈنگ سے اجتناب کریں اوور ٹیکنگ کرتے وقت انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی کریں۔رات کے وقت گاڑی کی ہیڈ لائٹس مدہم رکھیں۔ لائن اور لین کی پابندی کریں۔عیدالاضحی کے موقع پر ساہیوال کے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے انتظامات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔