ریاض ( راجہ عابد عزیز) دارالحکومت الریاض میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں او پی ایف کی جانب سے ” ای لرننگ ” کا افتتاح کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے اعلی آفسران کے علاوہ اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ای لرننگ کے ڈائریکٹر مہیش کمار ، پرنسپل ائیر کموڈور نعیم اختر ،اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حکیم سے کیا گیا بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی نائب سفیر پاکستان زیشان احمد کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان ہر روز سکولوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہا ہے ای لرننگ جیسے جدید نظام تعلیم سے ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل مل سکے گا سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور کا کہنا تھا کہ ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلیاں لانی چاہیے ہمیں جدید تعلیم کی اشد ضرورت ہے اس پروجیکٹ سے نہ صرف ہمارے طلباء و طالبات کو فائدہ ہوگا بلکہ ہمارے اساتذہ کو بھی فائدہ ہوگا ” او پی ایف ” کے ڈائریکٹر مہیش کمار نے ای لرننگ کی افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ ای لرننگ کے زریعے پاکستان میں تعلیمی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں حکومت پاکستان اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے سکول کے پرنسپل ایئر کموڈور نعیم اختر نے ،ڈائریکٹر مہیش کمار اور تاجدار خان کا ای لرننگ پروجیکٹ میں مدد کرنے پر شکریہ کرتے ہوئے اساتذہ، طلباء اور طالبات کو اس جدید تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا تقریب میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن اسلام آباد کی ٹیچر مس ساہلہ نے ای لرننگ پر بھر پور اور مفید لیکچر دیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا تقریب سے مس بشری ؛ جاوید مرزا ؛ تاجدار خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں سعودی عرب کی 89 ویں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں