• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا رات گئے عیدالاضحی کی مناسبت سے اہم پوائنٹس اور مویشی منڈیوں کے نزدیک لگائے جانے والے ناکہ جات کا سرپرائز وزٹ۔

Jul 20, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا رات گئے عیدالاضحی کی مناسبت سے اہم پوائنٹس اور مویشی منڈیوں کے نزدیک لگائے جانے والے ناکہ جات کا سرپرائز وزٹ۔ متعدد تھانوں کا بھی دورہ۔ فارنر اور چایئنیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے سرچ آپریشن کی نگرانی کی۔عیدالاضحی کے موقع پر عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے دی گئی ہدایات خے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاول پور پولیس نے رات گئے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی، جس میں درجنوں گاڑیوں، موٹرسائیکلز اور مال برادر گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ مشکوک افراد کی سرچ کی گئی۔ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں، مویشی منڈیوں اور اہم مقامات پر پولیس نے اپنی پٹرولنگ کو جاری رکھا اور عوام کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کو یقینی بنایا۔ اس دوران ڈی پی او محمد فیصل کامران نے رات گئے ان پوائنٹس کا سرپرائز وزٹ کیا، انتظامات اور پراپر چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ناکوں پر موجود افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کی، ملکی صورتحال کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات اور سرچنگ کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ فارنر اور چائینیز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی خاطر کیے جانے والے سرچ آپریشنز کی نگرانی بھی کی۔ ڈی پی او نے بعد ازاں متعدد تھانوں کا بھی وزٹ کیا۔ تھانوں پر موجود سٹاف، تھانے کی صفائی ستھرائی اور حوالات میں بند ملزمان بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کا اصل مقصد جرائم پیشہ افراد کیلئے مواقع کم سے کم کرنا ہے۔ فارنرز اور چایئنیز کی سیکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کی آمد ورفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائم اور حادثات پر کنٹرول کرنا ہے۔ سڑکوں پر پولیس کی موجودگی ازخود جرائم کی شرح کو نیچے لانے میں اہم ہوتی ہے۔ جس سے شہری بھی خود کو محفوظ اور پراعتماد محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ عید کے موقع پر لڑائی جھگڑے اور باہمی تصادم کا بھی خدشہ ہوتا ہے اس بابت بھی احتیاطی اقدامات کیئے جائیں گے۔