بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) آئی جی پنجاب کے حکم پر گزشتہ رات پولیس کا جنرل ہولڈ اپ، پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف ایکشن۔ 26 مجرمان اشتہاری گرفتار، 14 پسٹلز اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمات درج، بہاول پور کو پر امن ضلع بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، اس حوالے سے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سربراہی میں بہاول پور پولیس نے گذشتہ رات 11 بجے سے رات 02 بجے تک ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹس نے اہم مقامات پر ناکہ بندی بسلسلہ جنرل ہولڈاپ کا انعقاد کیا، بہاول پور پولیس نے دوران جنرل ہولڈ اپ سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن اور دئیے گئے ٹاسک کے نتیجہ اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے متعدد مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، ٹارگٹ آفینڈرز، منشیات فروش، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کو حوالات بند کرنے کے علاوہ درجنوں کی تعداد میں موٹرسائیکلوں اور مشتبہ گان اشخاص کی تلاشی لی، دوران جنرل ہولڈ اپ’ 26 مجرمان اشتہاریوں کے علاوہ 08 عدالتی مفروران اور 05 ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی اسلحہ کے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے14پسٹلز 30 بور اور بندوق 12 بور کے علاوہ درجنوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کرلیں، شراب فروشی کے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 428 لیٹر شراب و 02 چالو بھٹیاں جبکہ منشیات کے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے 1420 گرام چرس اور 13 گرام آئس برآمد کرلی، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلیے، دوران جنرل ہولڈ اپ درجنوں کی تعداد میں مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ و وہیکلز کی بھی چیکنگ کی گئی، موسم کی شدت کے باوجود اور بہاول پور پولیس دن رات اپنے فرائض احسن طریقے سرانجام دے رہی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر معاشرتی امن کو خراب کرنے کی کوشش بھی نہ کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران مختلف مقامات کی چیکنگ دوران کیا،