بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) آئی جی پنجاب کی ڈائریکشن پر ڈی پی او محمد فیصل کامران کی گزشتہ رات ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ، چائینز کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ اور عیدالاضحی و محرم الحرام کے حوالے سے معاملات کو بھی ڈسکس کیا گیا، سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کے سلسلہ میں بہاولپور میں کام کرنے والے چائینز انجینئرکی سیکیورٹی مزید بہتر اور فول پروف بنایا جارہاہے تاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں،ڈی پی او
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی گزشتہ روز ہونے والی آر پی اوز کانفرنس میں جاری کی گئی ڈائریکشن پر چائینز کے ساتھ اور ملک میں ہونے والے حالیہ واقعات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی زیرصدارت گزشتہ رات ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں میٹنگ کی، میٹنگ کے ایجنڈے میں چائینز، عیدالاضحی اور محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی اور ضلع بھر ہونے والے کرائم کی روک تھام شامل تھا، سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کے تحت بہاولپور میں کام کرنے والے چائینز انجینئرز کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا گیا،ڈی پی او نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والے حالیہ واقعات کے پیش نظر خود تمام چائینز کی سیکیورٹی کے کیمپ کا جائزہ لوں گا، حکومت اور آئی جی پنجاب کی اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں ان پر ہرصورت عمل درآمد کیا جائے گا، سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے تمام اقدامات کو مزید بہتر اور فول پروف بنایا جا رہاہے، کسی بھی غفلت لاپرواہی یا سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، چائنیز سی پیک کے تحت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جو کہ ہمارے اور آنی والے آئندہ نسل کے لیے بہت اہم ہے، ان کی سیکیورٹی پر کسی بھی صورت میں کمپرومائز نہیں کیا جائے گا تاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو، میٹنگ میں بعد ازاں عیدالاضحی اور محرم الحرام کے حوالے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز کو اس حوالے سے لائسنس داران، امن کمیٹی کے ممبران،علماء کرام اور انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کرکے تمام تر انتظامات مکمل کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا، ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن امان اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا، امن وامان کو برقرار رکھنا میری اولین ترجیح ہے،