• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اولمپکس مقابلوں کا آغاز ہوگیا

Jul 22, 2021

ٹوکیو(نمائندہ خصوصی) ٹوکیو اولمپکس: افتتاحی تقریب سے قبل مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔
پہلے روز ویمن سافٹ بال و فٹبال میچز کھیلے گئے۔ تماشائیوں کے بغیر ویمن سافٹ بال اور فٹ بال کے میچز کھیلے گئے۔ٹوکیو اولمپکس کا باقاعدہ آغاز 23 جولائی سے ہوگا مگر اس سے پہلے ویمن فٹبال اور سافٹ بال ایونٹ کے گروپ میچز شروع ہوگئے ہیں۔سافٹ بال میں میزبان جاپان نے آسٹریلیا کو آٹھ کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا جبکہ کینیڈا نے میکسیکو کو چار -صفر سے آؤٹ کلاس کردیا، اٹلی نے امریکہ کو دو۔صفرسے مات دے دی۔فٹ بال ایونٹ میں سوئیڈن نے امریکہ کوتین زیرو سے ہرا کر اس کے مسلسل 44ویں میچ جیتنے کے سلسلے کو بریک لگادی۔ برازیل نے چین کو 0-5 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کرلی، نیدرلینڈ نے زیمبیا کو 3 کے مقابلے میں 10 گول سے آؤٹ کلاس کیا۔