• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دورہ انگلینڈ مکمل، قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

Jul 22, 2021

سینٹ جونس(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم دو رہ انگلینڈ مکمل کرکے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور دیگر سٹاف ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی جائے گی جس کے نتائج منفی آنے پر تمام کھلاڑی کل سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دوٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔