• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت سے شکست کے بعد سری لنکا کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

Jul 23, 2021

کولمبو(نمائندہ خصوصی)سری لنکا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارت کیخلاف سری لنکا کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی ٹیم کو ایک گھنٹے میں 15 اوورز کرانے ہوتے ہیں۔بھارت نے سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ون سیریز کے دونوں میچز اپنے نام کیے ہیں۔