• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس آگئیں

Jul 23, 2021

جمیکا(نمائندہ خصوصی)ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بارباڈوس میں سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعدتمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔ قومی کرکٹ سکواڈ کے تمام ارکان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔