• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی پی ایل، چنائی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز متحدہ عرب امارات جانے کو بے تاب

Jul 24, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی)آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کا تاحال شیڈول جاری نہیں کیا گیا مگر فرنچائزز نے پہلے ہی بورڈ کو متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں اپنے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دے دی ہے ۔
کورونا وائرس نے آئی پی ایل کو بھی موخر کر دیا جس کا دوسرا مرحلہ ستمبر اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 31 مقابلے ہوں گے ، چنائی سپر کنگز اور دہلی کپیٹلز نے تصدیق کی ہے کہ وہ 20 اگست تک دبئی پہنچنا چاہتے ہیں اور اپنا قرنطینہ کیمپ شروع کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ کورونا وباء اور مون سون کے پیش نظر بھارت میں کیمپ کا انعقاد ملتوی کیا گیا ہے ۔رائل چیلنجرز بنگلور بھی جلد دبئی پہنچنا چاہتی ہے ۔