• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوا تو کون جیتے گا ؟ شعیب اختر نے دل کی بات بتا دی

Jul 24, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔
بھارتی میڈیا میں شعیب اختر کا ایک ویب انٹرویو شیئر کیا جارہا ہے جس میں وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت سے متعلق بات چیت کررہے ہیں۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کو فیور کرتی ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹورنامنٹ بھارت سے عرب امارات منتقل ہوگیا ہے جو کہ اب 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔