• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹوکیو اولمپکس، بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست

Jul 24, 2021

ٹوکیو(نمائندہ خصوصی) ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نے شکست دے دی۔ میچ میں یاما گوچی کی جیت کا سکور 3-21 اور 8-21 رہا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کی ینگ کیان نے اپنے نام کیا ، انہوں نے یہ میڈل خواتین شوٹنگ میں حاصل کیا۔
ینگ کیان نے خواتین کے10میٹر ایئر رائفل میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، چاندی کا تمغہ روس کی اینستاسیا گیلاشینا نے جیتا، کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹین کے نام رہا