• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو فوری طور پر نکالنے سے معذرت ، اہم وجہ بھی بتا دی

Jul 22, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی سی ویو کے قریب گزشتہ روز سے کارگو بحری جہاز پھنسا ہوا ہے جسے فوری طور پر نکالنے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی ) نے معذرت کر لی ہے ۔
کے پی ٹی حکام کے مطابق کم گہرے پانی سے جہاز نکالنے کیلئے فوری طور پر وسائل دستیاب نہیں لہذا فوری طور پر جہاز کو نہیں نکالا جا سکتا ، جہاز نکالنے کا آپریشن کے پی ٹی کے محکمہ آپریشنز نے کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں غیر ملکی کمپنی کے ماہرین سے بھی رابطہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ہینگ ٹینگ 77نامی جہاز گزشتہ روز سی ویو کی حدود میں پھنس گیا تھا ، بحری جہاز ہانگ کانگ سے کراچی کی حدود میں پہنچا تھا جس میں انفرادی طور پر کمپنی نے اشیاءمنگوانے کیلئے بکنگ کرائی تھی ، بحری جہاز کا انجن کمزور تھا اور جہاز سمندری لہروں کے ساتھ سی ویو کی حدود میں پھنسا۔