بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس افسران نے شہدا کے گھر جا کر ان کی فیملی سے ملاقات کی، شہدا کے درجات کی بلندی کی کیلئے دعا فرمائی، اور تحائف پیش کیے۔ شہید ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔ ہم کوئی شہادت بھولے نہیں۔ ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر کے حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے عید کے پہلے روز شہدا ڈی ایس پی کوثر عباس گیلانی شہید اور شہید کانسٹیبل محمد لطیف کی فیملی سے ملاقات کی اور تحائف پیش کیے۔ ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس سلسلہ میں عید کے دوسرے روز اے ایس پی صدر سرکل محمد شاہزیب چاچڑ، اے ایس پی خرم اور ڈی ایس پی حاصل پور محمد جمشید نے شہدا ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین، شہید کانسٹیبل محمد اظہر، شہید کانسٹیبل محمد سلیم، شہید کانسٹیبل محمد ظفر اور شہید کانسٹیبل محمد بلال کی فیملیز کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی، شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور فیملی کی سپورٹ کیلئے تحائف پیش کیے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔ شہدا کی فیملیز کو ایسے خوشی کے موقع پر کبھی نہیں بھول سکتے۔ محکمہ پولیس اپنے شہدا کے اہلخانہ کی ویلفیئر اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے۔ ہم کوئی شہادت بھولے نہیں ہیں۔