• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ، مثبت کیسزکی شرح5.65فیصد پرپہنچ گئی

Jul 23, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 11افرادجاں بحق جبکہ ایک ہزار 425 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی) کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 707، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 607 ہو گئی ہے۔