• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریسکیو 1122 کے سیکرٹری ریلیف اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ضلع مہمند کا دورہ

Jul 23, 2021

خیبرپختونخواہ ( عمران خان )ریسکیو 1122 کے سیکرٹری ریلیف اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ضلع مہمند کا دورہ
سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کا عید الاضحی کے موقع پر ضم شدہ ضلع مہمند کے مختلف سٹیشنز کا دورہ،سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے ضلع مہمند میں قائم ریسکیو سٹیشنز اور کنٹرول روم میں موجود اہلکاروں سے ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ریسکیو اہلکاروں نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی چھٹیاں عوام الناس کے وسیع تر مفادات میں اسی لیے منسوخ کی گئیں تھیں کہ ان کو بروقت اور بہترین انداز میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جاسکیں، ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انتظامی اور آپریشنل افسران کو بھی مختلف اضلاع کے دوروں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ریسکیو1122 کے قیام کا بنیادی مقصد عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے ریسکیورز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار ہمیشہ مزہبی تہواروں اور سرکاری چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں جہاں عید کے دن تمام لوگ اپنے گھروں میں اپنے پیاروں کے ساتھ گزرتے ہے وہی ہم ریسکیورز عوام کی خدمت میں 24/7 ڈیوٹی پر موجود رہ کر عوام کی خدمت کرتے رہے ہے جو کے بطور ریسکیورز ھمارے لیے قابل فخر بات ہے۔سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کی مثال فرشتوں کی مانند ہیں جو مصیبت کے وقت تکلیف میں پھنسے لوگوں کے پاس پہنچ جاتے ہیں ریسکیو1122 جس جوش و جزبے سے پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرتے ہیں وہ دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ریسکیورز کا مشن ہے کہ عید،ہو یا کوئی تہوار ملک و قوم کی خدمات کو سب سے اولین ترجیح رکھنا۔ہمارا بھی دل کرتا ہے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارا جائے مگر انسانیت کی خدمت اورکسی کی جان بچانے کے لئے کوشش کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ریسکیو اہلکار گرمی سردی،بہار خزاں اورعید،شب رات کی تفریق کیےبغیر دن رات عوامی خدمت کےلیےسرشار رہتے ہیں۔اپنے بہادر ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ریسکیو1122 اہلکار عیدالاضحیٰ کے دوران شب و روز عوام کی خدمات کے لیے حاضر ہیں