چارسدہ ( عمران خان ) حکومتی احکامات کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر ڈیموں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے پولیس افسران کو ڈیم اور دریاؤں میں نہانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کے ہدایات جاری کئے ہے۔ جس پرڈی ایس پی تنگی محمد اسحاق خان،ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان ،ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان، ایس ایچ او تنگی اشفاق خان ،ایس ایچ او سٹی نور حیدر خان،ایس ایچ او شبقدر گلشید خان اور ایس ایچ او تھانہ پڑانگ عرفان خان نےپولیس نفری کے ہمراہ منڈا ڈیم،دریائے کابل،شبقدر اور دریائے خیالی کا دورہ کرتے ہوئے ڈیم میں نہانے والے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدداوباش نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار نوجوانوں کو تھانہ منتقل کرکے ان کیخلاف باضابطہ مقدمات درج کر لئے گئے۔