• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موٹروے پولیس کو گمشدہ بیگ مل گیا ، اس میں کتنے پیسے تھے جو مالک کو واپس کر دیئے گئے ؟ ایماندار ی کی زبردست مثال

Jul 24, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی کہ سر وس ایریا عبدالحکیم پر ایک بیگ گم ہوگیا ہے جس پر پٹرولنگ افسران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گمشدہ بیگ تلاش کرلیا۔پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا جس میں 32700 روپے اور دیگر اشیاءبھی شامل تھیں۔