• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نے بھارت کی جانب سے ا پنے شہریوں کی جاسوسی کرنے پر اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

Jul 24, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے بھارت کی جانب سے اپنے شہریوں کی جاسوسی کرنے پراقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔جیو نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارت نے جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کا پیگاسس سپائی ویئر استعمال کیا، بھارت سے متعلق تمام انکشافات پر انتہائی قریبی اور گہری نظر ہے، پاکستان، بھارتی زیادتیوں پر مناسب عالمی فورمز کی توجہ مبذول کرائے گا۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے صحافیوں، ججز، سفارتکاروں اور حکومتی حکام کے ٹیلی فون ہیک کرنے سے معلق عالمی میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیااور کہا جاسوسی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بھارتی وسیع البنیاد ریاستی جاسوسی آپریشنز کی پر زور مذمت کرتا ہے، اختلافی آوازوں کی جاسوسی آر ایس ایس اور بی جے پی کا پرانا نصاب ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور پاکستان مخالف گمراہی پھیلانا بھارتی ایجنڈا ہے، دنیا نام نہاد بھارتی جمہوریت کے اصل چہرے سے واقف ہے۔