بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرنے کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ اور پکار15 پر سرقہ بالجبر کی من گھڑت و جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو بھی پابند سلاسل کر دیا، مقدمات درج، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصرکے خلاف بھی بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ”کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات، غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ پکار 15 پر سرقہ بالجبر کی من گھڑت اور جھوٹی کال کرنے والے کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے، شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر یزمان، سٹی احمد پور شرقیہ،ڈیرہ نواب صاحب، سمہ سٹہ، سٹی حاصل پور، بغدادالجدید اور قائم پور نے ملزمان راجو رام، محمد آصف، محمد زکریا، مشیر احمد، ارشاد حسین، محمد لطیف، احسان اللہ اور امید علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 26 عددبوتلیں ولائتی شراب، 410 لیٹر شراب، 150 لیٹرکچی شراب اور 02 چالو بھٹیاں و کشید آلات شراب برآمد کرلیے۔ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروش ملزم امتیاز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1140 گرام چرس برآمد کر لی،تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اکرم اور محمد ارشاد سے بندوق 12 بور اور پسٹل 30 بور برآمد کرلیا، تھانہ سٹی یزمان پولیس نے پکار 15 پر سرقہ بالجبر کی من گھڑت و جھوٹی کال کرنے ملزم محمد عرفان ٹیلی کو گراف ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پیغام میں کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھی بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا جبکہ کوئی بھی شخص جب پکار 15 پر غیر ضروری اور جھوٹی کال کرتا ہے تو اس سے پولیس اور وسائل اس جگہ مختص ہو جاتے ہیں۔ جس سے کسی ضرورت مند اور ایمرجنسی میں پھنسے شخص کی مدد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اس قسم کے واقعات کے روک تھام کیلئے ان خلاف ایکشن لینا نہایت ضروری ہے۔