• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ ڈیراور کی حدود میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات پر ڈی پی او کا فوری نوٹس

Jul 25, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) گزشتہ رات تھانہ ڈیراور کی حدود میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات پر ڈی پی او کا فوری نوٹس۔ ڈی پی او کی زیر نگرانی آئی ٹی بیسڈ، سابقہ ریکارڈی اشخاص اور مشتبہ گان افراد کے خلاف رات بھر چولستان کی مختلف پناہ گاہوں پر سرچ آپریشن، جس میں ضلعی پولیس اور اسپیشل ایلیٹ ٹیموں نے حصہ لیا، متعدد مشتبہ گان کو حراست میں لیکر تفتیش کا عمل جاری، دوران واردات سرقہ کیے گئے موٹرسائیکلیں برآمد، رات بھر سرچ آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لینے کے ساتھ ساتھ پولیس ٹیمز کو خود لیڈ کر رہا ہوں، ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو ہرصورت ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ” پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی زیرنگرانی گزشتہ رات تھانہ ڈیراور کی حدود میں ڈکیتی اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے رات بھر سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس اور ایلیٹ فورس حصہ لیا، سرچ آپریشن مشتبہ گان،سابقہ ریکارڈی اشخاص اور مشکوک افراد کے خلاف جاری رہا، سرچ آپریشن کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے چولستان کے دوردراز اور کٹھن علاقوں میں مختلف ڈیرہ جات پر کیا گیا ،دوران سرچ آپریشن متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی، دوران سرچ آپریشن سرقہ کیے گئے دو موٹر سائیکل بھی برآمد کیے، تھانہ ڈیراور میں مقدمات درج کر لیے گئے، مزید کارروائیوں کا عمل جاری، رات بھر سرچ آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لینے کے ساتھ ساتھ پولیس ٹیمز کو خود لیڈ کر رہا ہوں، ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو ہرصورت ٹریس کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے افراد کو ہر صورت گرفتار کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا، ایسے عناصر کے خاتمے سے ہی بہاول پور کو پرامن ضلع بنایا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے سرچ آپریشن کے دوران کیا ،