• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او زیب اللہ خان کا پکنک سپاٹ سردریاب کے مختلف احاطوں کے دورے

Jul 25, 2021

چارسدہ (عمران خان ) ڈی پی او زیب اللہ خان کا پکنک سپاٹ سردریاب کے مختلف احاطوں کے دورے، سردریاب کے مقام پر آنے والے سیاحوں سے ملاقات کی۔ سیاحوں کا پولیس سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار۔حکومتی احکامات کے پیش نظر لائف جیکٹ کے بغیر کشتی میں سواری ممنوع قرار۔ حفاظتی اقدامات اپنانے کی سخت ہدایات جاری کردی گئ۔ڈی پی اوچارسدہ زیب اللہ خان نے سردریاب میں ڈوبنے والے 11 سالہ بچے کی ورثاء اور ریسکیو 1122 کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ضلع بھر کے مختلف دریاؤں سمیت دریائے کابل (سردریاب) کا دورہ کرتے ہوئے دریا کے مختلف اخاطوں پر سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے سیاح فیملی سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے سہولیات اور سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت کی اور پولیس کی تعاون دریافت کی۔ سیاح فیملی نے پولیس کی سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی پولیس کو تہہ دل سے حراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او چارسدہ نے کشتی میں سواری کرنے والوں کو لائف جیکٹ کے استعمال اور دیگرحفاظتی اقدامات اپنانے کے سخت ھدایات جاری کئے۔ ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے دریاؤں میں آئے ہوئے سیاح نہانے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ھے۔ لہذا اپنے پیاروں کو لائف جیکٹ کےاستعمال کی تلقین کریں۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے سردریاب میں کل ڈوبنے والے پشاور کے رہائشی11 سالہ بچے کی لواحقین اور ریسکیو1122 کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور ھرقسم کی تعاون کی یقین دھانی کی۔ڈی پی او چارسدہ نے ڈوبنے والے بچے کے لواحقین کیلئے رات گزارنے اور کھانے پینے سمیت ھرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ھدایات دی۔انہوں ریسکیو1122 کی ٹیم کو تمام تر وسائل بروۓ کار لانے کی ھدایات جاری کئے اور کہا کہ بچے کی تلاش کرنے میں چارسدہ پولیس ھرقسم کی تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ھے۔ہم غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اس دوران ڈی پی او چارسدہ نے ایک کمسن جوتے پالش کرنے والے بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان سے ملاقات کی اور ان کو سکول میں داخل اور تمام تر اخراجات ڈی پی او چارسدہ نے اٹھانے کا اعلان کیا جبکہ بچے کے والدین کو پیر کے روز اپنے دفتر بھی مدعو کیا۔