• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ذہنی مریض شخص نے فائرنگ کر کے اپنی دو بیٹیوں ، بیوی اور چچی کو قتل کر دیا

Jul 26, 2021

شکار پور (نمائندہ خصوصی) شکار پور میں افسوسناک واقعے میں ذہنی مریض شخص نے فائرنگ کر کے اپنی دو بیٹیوں ، بیوی اور چچی کو قتل کر دیا ، فائرنگ سے ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔
شکار پور کے علاقے فقیر گاؤں میں ملزم نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکراس کی 10 سالہ بیٹی ،بیوی اور چچی موقع پر ہی دم توڑ گئیں، دو بچیاں فائرنگ سے زخمی ہوئیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ایک بچی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ، تاہم گرفتاری کے بعد تحقیقات جاری ہیں ۔