• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا کے شہر انچن میں ایک گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد

Jul 26, 2021

سیول(نمائندہ خصوصی) انچن کے سامسان پولیس سٹیشن کے مطابق انہیں ایک 59 سالہ اور 56 سالہ بھائیوں کی لاشیں گھر سے ملی ہیں۔ اطلاع کے مطابق مقتولین کی بہن نے اطلاع دی تھی کہ اس کا بھائیوں سے رابطہ نہیں ہو رہا جس پر فائربرگیڈ نے جا کر گھر کا دروازہ زبردستی کھولنے کے بعد لاشیں دریافت کیں۔ مقتولین میں سے ایک کا گلا گھونٹنے اور دوسرے کے جسم پر کسی تیز دھار آلے سے حملے کے نشانات ملے ہیں۔ پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق گھر میں ان دونوں بھائیوں کے علاوہ کسی اور شخص کے داخل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس ان دونوں بھائیوں کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مذید تحقیقات کر رہی ہے۔