• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ صدر حاصل پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی۔

Jul 27, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) تھانہ صدر حاصل پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی۔ غیرقانونی اسلحہ سمیت مجرم اشتہاری بھی گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، مقدمات درج، معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ پولیس افسران رواں ماہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں، ایسے عناصر معاشرے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی” جرائم سے پاک معاشرہ” کے مدنظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاول پور پولیس منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، بہاول پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کی کمپین کے سلسلہ میں کارروائیاں جاری ہیں، تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کیں، متعدد منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان امتیاز احمد، محمد ارشد، محمد شہزاد اور عابد حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی، شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد شہباز اور محمد آصف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے88 لیٹر شراب، 50 لیٹر کچی شراب و چالو بھٹی و کشید آلات شراب برآمد کرلیے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رائفل 7MM برآمد کرلی، جبکہ تھانہ صدر یزمان پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمیر سے رپیٹر 12 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری B کے مجرم اشتہاری جمشید اقبال کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ پولیس افسران رواں ماہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں، ایسے عناصر معاشرے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا