بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کا عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔ 39 شہریوں نے درخواستیں پیش کیں۔ شہریوں کی شکایت پر دو ایس ایچ اوز کو ڈی پی او آفس بلوا کر سائلین کے مسائل سننے کا حکم دیا، قبضے کے معاملات کی تصدیق ڈی ایس پی کرے گا۔ کھلی کچہری کے سائلین کے ساتھ افسران معاملات سنتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کریں گے۔ عوام کا پولیس پر اعتماد ان کے فوری ریلیف سے براہ راست تعلق رکھتا ہے۔ ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کی عوامی مسائل کے فوری حل اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے طویل وقت تک کھلی کچہری کے شرکاء کو سنا۔ 39 شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو لائیو کال پر قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ افسران کھلی کچہری سے بھیجے جانے والے سائلین کو خود سنتے ہوئے اپنی تصاویر آفیشل نمبر پر شیئر کریں گے۔ دو شہریوں کے مسائل تھانے میں نہ سننے کی شکایت پر ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں آکر متعلقہ سائلین کو سننے کا کہا۔ جس پر ایس ایچ اوز نے فوری طور پر ڈی پی او آفس پہنچ کر ان کے مسائل سن کر حل کیے اور آئندہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبضے کی معاملات کی تصدیق خود ڈی ایس پی کر کے واپسی رپورٹ دے گا۔ اس طرح چوری کے نامزد مقدمات کا اندراج میری فائنل تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ گھریلو معاملات اور دیوانی نوعیت کے کیسز کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت حل کیا جائے گا۔ عوام کا پولیس پر اعتماد ان کے فوری ریلیف سے براہ راست تعلق رکھتا ہے۔ بہاولپور پولیس اسی اعتماد کی بحالی اور پرامن شہر کے مشن پر کوشاں ہے