ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)محرم الحرام میں قیام کے لیے افواج پاکستان۔ پولیس رینجرانتظامیہ سیکیورٹی ایجنسیاں ریڈ الرٹ رہیں۔ بھارت سی آئی اے۔ موساد را اور ہمارے دشمن افغانستان کے حالات کے تناظر میں ملکی یکجحتی مسالک کے درمیان ہم آہنگی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی فضا کو سبوتاژ نہ کردیں
علماء مذہبی قائدین منتظمین مجالس وجلوس اور تعزیہ
اپنی زمہ داریوں کا احساس کریں گے اور قوم کو اتحاد اور بھائی چارے رواداری کا درس دیں گے روایتی لائسنی قدیمی جلوس مجالس تعزیہ کے آگے کوئی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے اور نئی تقریبات کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے
ان خیالات کا اظہار شیخ اعجاز احمد رضا مرکزی صدر پاکستان پائندہ باد موومنٹPPM
داعی اتحاد بین المسلمین سفیر امن نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
آنہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان میں جو غلطیاں ہیں اُن کی درستگی کی جاے متنازعہ ایشو کو افہام وتفہیم سے حل کیا جاے جو فریقین کے درمیان فیصلے ہوے ہیں ان کی پابندی کروائی جاے متنازعہ لٹریچر فرقہ وارانہ تقریروں کیسٹس اور وال چاکنگ کو سختی سے روکا جائے
ضابط اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاے
ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناموس اہلبیت اطہار رسول ۔۔۔ناموس اصحاب رسول ناموس ازواج رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین اور مقدسات کا احترام کرنا ملکی سلامتی استحکام کے لیے کی ضمانت ہے
منتظمین کے ساتھ میٹنگ کی جائیں روت۔ الیکٹرک سٹی تاروں ۔ پیچ ورک اور دیگر مسائل قبل از وقت حل کیا جائیں
جہاں کوئی متنازعہ معاملات ہیں فریقین کو بٹھائیں ان تنازعات کو حل کیا جائے
شر پسندوں تفرقہ بازوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جاے گااور ایسے مولوی خطیب زاکر واعظ کو منتظمین مجالسِ و جلوس بلائیں گے
عوام پاکستان سیکیورٹی فورسز۔ پاک فوج۔ پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اپنی ایجنسیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شان حضرت علی کرم اللہ وجہہ جشن خم غدیر اور خلیفہ المسلمین حضرت عثمان کی شہادت 18 ذوالحج اور خلیفتہ المسلمین حضرت عمر فاروق رضی آلہ عنہ کی شہادت یکم محرم کو ہے اس مناسبت اور عشرہ محرم کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں
آللہ تعالیٰ ملک پاکستان کی سلامتی اور حفاظت فرمائے
دشمن کے مذموم مقاصد اور سازشیوں کو ناکام بنانے کی توثیق عطا فرمائے آللہ تعالیٰ شہداء وطن عزیز کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرے آمین
محرم الحرام میں قیام کے لیے افواج پاکستان۔ پولیس رینجر انتظامیہ سیکیورٹی ایجنسیاں ریڈ الرٹ رہیں
