• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محمدکاشف اسلم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں روڈ سیفٹی و ہیلمٹ کی خصوصی مہم

Jul 28, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ریجنل پولیس آفیسرساہیوال احمدارسلان ملک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمدکاشف اسلم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں روڈ سیفٹی و ہیلمٹ کی خصوصی مہم کے سلسلہ میں صدرچوک میں آگاہی کیمپ منعقدکیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے”سپیشل مہم” برائے ہیلمٹ کا آغاز کرتے ہوئے شہریوں کو روڈ سیفٹی اور خصوصاً موٹر سائیکل سوار افراد کو ہیلمٹ استعمال کرنے کی تلقین کی۔ان کی موجودگی میں ایجوکیشن ٹیم نے کیمپ میں موجود افرادکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں اور روز مرہ زندگی میں حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل سوارسفر کرنے سےپہلے ہیلمٹ کااستعمال ضرور کریں ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل چلانا آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے بصورت دیگر کوئی روڈ حادثہ پیش آنےکی صورت میں ہیلمٹ آپ کو ھیڈ انجیری سے محفوظ رکھتا ہے۔اس موقع پرانہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئےشہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی اور آگاہی کیلئے فیس ماسک بھی تقسیم کیے۔تقریب کے اختتام پر ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں صدر تحریک انصاف ٹریڈرزونگ شیخ نعمان آصف سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ملنے والی بریفنگ پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی-