بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، متعدد شراب فروش ملزمان شراب سمیت گرفتار، مجرم اشتہاری کو پناہ اور فرار ہونے میں مدد دینے والا بھی پابند سلاسل ، مقدمات درج، ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں، شراب اور منشیات فروشوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا جس کے وہ مستحق ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ”پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پولیس تھانہ اوچ شریف، خیرپورٹامیوالی اور کوتوالی نے شراب فروشوں اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں محمد عدنان، فرمان علی، غلام محمد اور محمد خان شامل ہیں جن کے قبضہ سے 03 عدد ٹین پیک ولائتی شراب، 100 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، اسی طرح تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے مجرم اشتہاری کو پنا ہ اور فرار ہونے میں مدد دینے پر ملزم محمد رشید کو گرفتار کرلیا۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ہمیں اپنے فرائض سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔ شراب اور منشیات فروشوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا جس کے وہ مستحق ہیں معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کا عزم ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔