اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکھٹا کرنے پر فیڈ رل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی کوششوں کوسراہتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک 410 ارب روپے اکٹھے کئے جاچکے ہیں جو تاریخی اعتبارسے ماہ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریباً 22% زیادہ ہے۔
عمرا ن خان نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاءو افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جولائی میں ریکارڈریونیواکٹھاکرنے پرا یف بی آرکی تعریف
