• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا کی نصف آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

Jul 31, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرصحت کے مطابق جمعرات تک 29 جولائی 2021 کی صبح تک 44لاکھ 79ہزار 543افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ آسٹریا کی کل آبادی کا 50.15 فیصد کو مکمل بنیادی کورونا حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ اب تک کل 95لاکھ 53ہزار753 افراد کو ویکسین خوراکیں دی جا چکی ہیں اور 52لاکھ 64ہزار سے زائد افراد کو جزوی طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ وزیر صحت وولف گینگ میک سٹائن نے کہا کہ کل آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ اب کورونا وائرس کے خلاف بہت اچھی طرح سے محفوظ ہو چکا ہے اور اس طرح انتہائی متعدی ڈیلٹا قسم کے وائرس سے ہم محفوظ رہ سکتے ہیں۔گرمیوں کی چھٹیوں کے موسم میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز تر رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس اہم مرحلے میں ویکسین لگانے کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہیے ۔وزیر صحت میک سٹائن کا کہنا ہے کہ میں آپ کو فوری طور پر جلد از جلد ویکسین لگانے کی اپیل کرتا ہوں۔