• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترکی میں 98 مقامات پر لگی آگ میں سے اب تک کتنی جگہوں پر قابو پالیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Aug 1, 2021

انقرہ (نمائندہ خصوصی) ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔ اب تک 88 مقامات پر آگ بجھا دی گئی ہے تاہم 10 جگہیں ایسی ہیں جہاں آگ بجھانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی اور جنوبی ترکی میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم حکام نے جان بوجھ کر آگ لگانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق ترکی کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ بدھ کے روز شروع ہوا۔ سب سے پہلے جنوبی صوبوں مرسن، عثمانیہ، ادانا، انتالیہ اور کہرا منمارا میں آگ لگی جو جنوب مغربی صوبے مغلہ اور وسطی صوبوں کریکیل اور کیسری تک پھیل گئی۔ مجموعی طور پر 98 مقامات پر آگ لگی جن میں سے اب تک 88 جگہوں کی آگ پر قابو پایا جاچکا ہے۔

ترکی کے وزیر جنگلات باقر پاکدمرلی کے مطابق آگ بجھانے کے کام میں چار ہزار فائر فائٹرز، چھ جہاز، نو نامعلوم ایریل وہیکلز، ایک بے نام ہیلی کاپٹر، 45 ہیلی کاپٹر، 55 ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں اور 1080 واٹر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں۔

جنگلات میں لگی آگ کے باعث اب تک چھ افراد جان کی بازی ہارے ہیں جن میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ حکام نے جان بوجھ کر آگ لگانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں “پرے فار ترکی” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ہیش ٹیگ کے تحت لوگ آتشزدگی کی ویڈیوز، فائر فائٹرز کی جدوجہد اور جنگلی جانوروں کی حالت زار کو بیان کرتے ہوئے ترکی کی آگ کے ختم ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں